20 جنوری، 2026، 4:45 PM

ایران ہمارا برادر اور ہمسایہ ملک ہے، پاکستانی وزیر دفاع

ایران ہمارا برادر اور ہمسایہ ملک ہے، پاکستانی وزیر دفاع

وزیر دفاع پاکستان خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایران پاکستان کا ہمسایہ اور برادر ملک ہے اور کبھی بھی جارحانہ رویہ اختیار نہیں کرتا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وزیر دفاع پاکستان خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایران پاکستان کا ہمسایہ اور بھائی ملک ہے اور کبھی بھی جارحانہ رویہ اختیار نہیں کرتا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل خطے کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔

پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات شاندار ہیں اور پاکستان چاہتا ہے کہ ایران کسی بھی خطرے کا سامنا نہ کرے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ غزہ کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ترامپ کے منصوبے میں پاکستان کی ممکنہ شمولیت اسلام آباد کے لیے فلسطین کے مسئلے کے حل میں مثبت کردار ادا کرنے کا موقع ہے۔ تاہم، انہوں نے امریکہ کی قیادت میں غزہ میں فورسز کے تعینات ہونے کے حوالے سے بات کرنے سے گریز کیا۔

News ID 1937783

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha